پاکستانتازہ ترینٹاپ سٹوری

پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس، باہمی تعلقات کی اہمیت پرزور

راولپنڈی(آئی پی ایس)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق جی ایچ کیو راولپنڈی میں تیسرا اجلاس ہوا جس میں باہمی، تاریخی اور برادرانہ قریبی تعلقات کی اہمیت پرزور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران فورم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکاء نے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فورم نے فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کیلئے دفاعی صنعت میں تعاون کی ضرورت پر غور کیا، جبکہ مشترکہ مقاصد کی تکمیل کیلئے دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کیلئے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا گیا جبکہ فورم نے دفاعی تعاون اور تعاون کی رفتار کو بڑھانے کے لئے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker