پاکستانٹاپ سٹوری

سینٹ کی عام انتخابات ملتوی کرنے کی منظور کردہ قرارداد الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سینٹ اجلاس میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کا معاملہ ،سینٹ کی عام انتخابات ملتوی کرنے کی منظور کردہ قرارداد الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نےعام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد بارےجلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی عام انتخابات ملتوی کرنے قرارداد الیکشن کمیشن کے لا ونگ کو بھجوا دی گئی،سینیٹ کی عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پر غور کیا جائے ۔

نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری سینٹ سیکرٹریٹ نے جاری کیا ،قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر .وزیراعظم ، الیکشن کمیشن ، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی ارسال کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ملکی صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن شیڈول کو تبدیل کرے جبکہ سینٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کاروائی کرنے اور دو ماہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ اجلاس میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کی تھی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہیں، مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے، ملک کے مختلف علاقوں میں جنوری اور فروری میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہوتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے،موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker