ٹاپ سٹوری

الیکشن کشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف کل پشاور ہائی کورٹ جائیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ کیس سے متعلق پٹیشن تیار کر لی ہے، کوشش ہو گی کہ پٹیشن کل ہی سماعت کے لیے مقرر ہو۔
انہوں نے کہا کہ پٹیشن میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں الیکشن کمیشن سے ابھی تک فیصلے کی مصدقہ کاپی نہیں ملی ہے، پارٹی کو خدشہ ہے کہ مصدقہ کاپی نہ ہونے کی صورت میں درخواست مسترد ہوسکتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker