ٹاپ سٹوری

عمران خان نے الیکشن میں حصہ نہ لیا تو 63 فیصد پی ٹی آئی ووٹرز ووٹ نہیں ڈالیں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس) رواں سال جولائی میں ہونے والے گیلپ سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین نہیں ہوں گے تو پی ٹی آئی کے 63 فیصد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے۔
سروے میں سوال پوچھا گیا تھا کہ ’’اگر عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نہ ہوں لیکن پارٹی الیکشن میں حصہ لے تو کیا آپ ایسی پارٹی کیلئے ووٹ ڈالیں گے؟‘‘ جواب میں 63 فیصد ووٹرز نے نفی میں جواب دیا جبکہ 37 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ پارٹی کو ووٹ ڈالیں گے۔
سینئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق سروے میں سوال پوچھا گیا تھا کہ اگر عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نہ ہوں لیکن پارٹی الیکشن میں حصہ لے تو کیا آپ ایسی پارٹی کیلئے ووٹ ڈالیں گے؟تو 63 فیصد ووٹرز نے نفی میں جواب دیا جبکہ 37 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ پارٹی کو ووٹ ڈالیں گے۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد سے عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین نہیں رہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے عملاً عمران خان کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ناہلی کو برقرار رکھا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker