ٹاپ سٹوری

ہمایوں اخترخان نے آئی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا

پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ مقبولیت سے متعلق تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان ہمایوں اخترخان نے آئی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا،اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران جہانگیرترین نے کہا کہ خوشی ہے ہمایوں اختر نے آئی پی پی میں شمولیت اختیارکی، ہمایوں اختر سے پرانا تعلق ہے، ہمایوں اخترپارٹی کے سینئر نائب صدرہوں گے۔
جہانگیرترین نے کہا کہ سیاست میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ، میل ملاپ بنیادی حصہ ہوتے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے دعوت پرملنے گیا تھا، ہمارا مؤقف اور مشن پاکستان کو بحران سے نکالنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کوترقی تب ملےگی جب لوگ اکٹھے کام کریں گے، اوپن ماحول ہے،کھل کر انتخابات ہوں گے، عوام کی رائےالیکشن میں سامنے آجائے گی، ایساکوئی ماحول نظر نہیں آرہا کہ کسی پارٹی کو دبایا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ میں ایک شہید جرنیل کا بیٹا ہوں،9 مئی مئی کو شہدا کےم جسموں کی بے حرمتی کی گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیارکرلی تھی، استحکام پاکستان پارٹی ملکی سیاست میں اپنا کردار اداکرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker