کھیل

ابوظہبی ٹی 10:نیویارک اسٹرائیکرز نے فائنل میں جگہ بنالی

ابوظہبی : نیویارک اسٹرائیکرز کے بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت نیویارک اسٹرائیکرز ابوظہبی ٹی 10 کے فائنل میں پہنچ گئی ۔عقیل حسین نے 5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز نے نصف سنچری بنائینیو یارک اسٹرائیکرز نے 10 گیندوں پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے جواب میں مورس ویل اسمپ آرمی 9 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز ہی بناسکی۔ یوں اسے 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔حسین نے تیسری گیند پر اینڈریز گوس کو چوتھی گیند پر ڈیوالڈ بریوس اور پانچویں گیند پر ابراہیم زدران کو کلین بولڈ کیا یوں وہ ابوظبی ٹی 10 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے 8ویں کھلاڑی بن گئے۔ انہیں کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد اسٹرائیکرز فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ گلیڈیٹرز سے ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker