Error: Contact form not found.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک منفرد شادی کی ایک تقریب میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا افراد اور دیگر نادار مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی، سابق چیئرمین پاکستان بیت المال اور پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن ان چیف زمرد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور ممبر قومی اسمبلی اور چیٗرمین پاکستان بیت المال اندرون ملک اور دنیا کے مختلف ممالک میں لاتعداد شادیوں میں شرکت کی ہے لیکن اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والی وسیم ملک صاحب کی شادی میں خون کے عطیات دے کر ایک منفرد اور قابل فخر روایت قائم کی گئی ہے۔زمرد خان کا کہنا تھا کہ اس شادی نے لوگوں میں ایک نئی تحریک پیدا کی ہے کہ اگر انسانیت کی خدمت کا جزبہ ہو تو کسی بھی موقع پر انسانیت کی خدمت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ (آواز زمرد خان)
صدر لائیو سیورز ویلفیئر آرگنائزیشن ملک وسیم احمد ہمیشہ نوجوانوں کو اکٹھا کر کے انسانیت کے جذبے سے سرشارکاوشوں میں پیش پیش رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ تھیلیسیمیا خون کی ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا افراد کو زندہ رہنے کے لیے تقریباً ہر ماہ ہی خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔