پاکستانتازہ ترین

نگراں وفاقی حکومت کا 3 آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)نگراں وفاقی حکومت نے 3 آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نگراں کابینہ سے منظوری کے بعد آرڈیننسز ایوان صدر بھجوائے جائیں گے۔پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ آرڈیننس میں ترمیم لائی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈیننس1979 میں ترمیم لائی جا رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker