لاہور(سب نیوز)نیب نے سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کردی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق فواد چودھری کے خلاف اثاثہ جات بنانے کی شکایات موصول ہوئیں۔فواد چودھری کیخلاف موصول شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔فواد چودھری کیخلاف شکایت پر ڈی جی نیب نے ویری فکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیب کو موصول شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چودھری نے بے نامی اثاثے بنا رکھے ہیں۔شکایت گزار نے بے نامی اثاثوں کی تفصیلات بھی درج کی ہیں۔
نیب لاہور کے مطابق کسی بھی شکایت کے موصول ہونے کے بعد اسکی ویری فکیشن کی جاتی ہے۔ویری فکیشن میں شواہد کو دیکھ کر تحقیقات شروع، کی جاتی ہیں۔ایڈووکیٹ ظفر مانگٹ کا کہنا ہے کہ فواد چودھری نے تمام اثاثوں ڈکلیئر کر رکھے ہیں، فواد چودھری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔