پاکستان

سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں غیر مسلموں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے لائحہ عمل واضح کریں ، اکرم گِل

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ،سینیٹر کامران مائیکل
اسلام آباد/نیویارک(28نومبر2023)سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن سے قبل اپنے منشور میں غیر مسلموں کی فلاح وبہبود اور مساوی حقوق کے حوالے سے لائحہ عمل واضح کریں کیونکہ برسراقتدار آکر سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ اقلیتوں کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ اس موقع پر سینیٹر کامران مائیک نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) اپنے منشور میں اقلیتوں کے مسائل کو اجاگر کرے گی تاکہ برسراقتدار آکر ان کو حل کیا جائے ۔ اکرم مسیح گِل نے مزید کہا کہ غیر متروکہ وقف املاک کا چیئرمین غیر مسلم کو لگانا چاہئیے تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے اپنی مذہبی رسومات انجام دے سکیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker