لاہور(آئی پی ایس)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی تقرری 90 روز کی مدت 15 نومبر کو مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی ہے، لہٰذا آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم نہیں رہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نگراں وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن نے توسیع نہیں کی، عدالت نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔
دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، عدالت عظمیٰ سے صدر کو کام سے روکتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
غلام مرتضیٰ نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ صدرعارف علوی نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے عہدے کی تضحیک کی۔