اہم خبریںتجارت

احسن بختاوری نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ایف بی آر کو اہم تجاویز دے دیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے حوالے سے ایف بی آر کو اہم تجاویز دے دیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کا 17 سے 20 لاکھ دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ٹارگٹ انتہائی اہم ہے۔

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی فیصلے کے حوالے سے حکومت اور اداروں کی پشت پر کھڑی ہے،ہمارا موقف ہے کہ عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کے بجائے ان سے ٹیکس وصول کیا جائے جو نہیں دے رہے

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ بجلی یا گیس کے کمرشل کنیکشن کے اجرا کو این ٹی این نمبر سے مشروط کیا جائے،نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے پرکشش اسکیم یا مراعات متعارف کروائی جائیں۔

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ فائلرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، اور ٹیکس نظام کو سہل بنایا جائے،ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے نادرا سمیت دیگر قومی اداروں سے بھی مدد لی جائے۔

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ایف بی آر بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھے،نوٹسز کے اجرا سے قبل متعلقہ چیمبرز یا مارکیٹس کمیٹیوں کا اعتماد میں لیا جائے، احسن بختاوری نے کہا کہ ان اقدامات سے لاکھوں نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker