اہم خبریں

فیض آباد دھرنا کیس: حکومت نے انکوائری کمیشن تشکیل دینے پر آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن تشکیل دینے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے مطابق آج انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں گے۔
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا عمل درآمد کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنچ میں شامل ہیں۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان انکوائری کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker