
وھاڑی (محمد اشرف نمائندہ خصوصی )تحصیل میلسی۔مین پل ڈھمکی گاڑی نہر میں گرنے کا واقع ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسی خان موقع پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی، ریسکیو 1122، محکمہ انہار اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خان نے تمام وقوعہ کا باریک بینی سے ملاحظہ ،ڈی پی او وہاڑی متاثرہ فیملی کے ممبران سے بھی ملے اور تمام تفصیلات حاصل کیں۔
ریسکیو 1122 نے گاڑی کو نہر سے نکال لیا ہے۔ حادثہ کے دوران عبداللہ معجزاتی طور پر بچ گیا جسے نہر سے نکال لیا گیا ۔
5 افراد جنید، فرہاد، احمد، رضا اور سلمان کی تلاش جاری ہے۔۔ ڈی ایس پی میلسی ندیم اقبال کی قیادت میں سرکل میلسی کے تمام ایس ایچ اوز رات سے موقع پر موجود اور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خان نے نہر میں پانی کی سطح کو مزید کم کرنے کی ہدایات دی تا کہ آپریشن میں کوئی خلل نہ آئے دکھ کی اس گھڑی میں تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔