پاکستان

زمین میں گھپلے کا کیس: اینٹی کرپشن کورٹ نے اویس لغاری کو بری کردیا

ڈی جی خان(نیوزڈیسک)اینٹی کرپشن کی عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما اویس لغاری کو کرپشن کے کیس میں بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی اینٹی کرپشن عدالت نے اویس لغاری کے خلاف بطور چیئرمین فارسٹ کمپنی جنوبی پنجاب جنگلات کی زمین میں گھپلے کا الزام کے کیس کا فیصلہ سنایا۔
اویس لغاری کے وکیل یعقوب ڈیوا کے مطابق سابق وزیر پر مئی 2019 میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا، ان پر محکمہ اینٹی کرپشن الزام ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے انہیں بری کردیا۔
وکیل یعقوب ڈیوا نے کہا کہ اویس لغاری 4 سال سے ضمانت پر تھے اور ان پر بے سروپا کیس سیاسی انتقام پرقائم کیا گیا تھا۔
اویس لغاری کی بریت پر (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اویس لغاری ایک جھوٹے مقدمے میں ناحق سزا سے بری ہوئے، سچائی کا سورج طلوع ہوا اور جھوٹ مٹ گیا، الحمدللہ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker