اہم خبریںپاکستان

مانسہرہ؛ زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3 جوان بھائیوں کی لاشیں برآمد

مانسہرہ(آئی پی ایس)مانسہرہ ڈھوڈیال کے رہائشی تین سگےبھائی زیر تعمیر مکان کے کنویں میں دم گھنٹے سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مانسہرہ ڈھوڈیال میں زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3 بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ بجنہ کے رہاشی تینوں بھائیوں کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے کنویں سے نکال لیا پولیس نے بتایا کہ تینوں بھائی اپنے زیرتعمیر مکان میں کام کررہے تھے۔
اہل علاقہ کے مطابق تینوں بھائی مکان کی کنسٹریکشن کا کام خود ہی کررہے تھے ،شام کو جب گھر واپس نہیں گئے تو لواحقین نے تھانہ میں اطلاع دی کہ تینوں بھائی گھر نہیں آئے اور رابطہ بھی نہیں ہورہا ۔پولیس نئے تعمیر ہونے والے گھر میں پہنچی جس کی تعمیر ہورہی تھی ۔انہوں نے دیکھا تو تینوں بھائی کنویں میں پڑے تھے جس کے بعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی ۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر مانسہرہ حفیظ الرحمن کی زیرنگرانی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور آپریشن شروع کیا مسلسل کئی گھنٹوں کی کاوش سے تینوں نعشوں کو کنویں سے نکالا گیا ۔
تین سگے بھائی تھے جن میں 36 سالہ ذیشان ,28 سالہ منیب اور عمر شامل ہیں پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker