اہم خبریں

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج، نظر ثانی اپیل دائر

اسلام آباد(آئی پی ایس)نیب ترامیم کیخلاف کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبدالجبار کیطرف سے نظر ثانی دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا،نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوایا،نیب ترامیم کیخلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
نیب ترامیم کیخلاف درخواست آرٹیکل کے تقاضے پوری نہیں کرتی تھی، درخواست میں سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker