اہم خبریںتجارت

امریکی خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی

امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک بیرل 81 ڈالر 80 سینٹ کا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برینٹ کی قیمت کم ہو کر 83 ڈالر 63 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318.18 روپے مقرر کی گئی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker