چین اور یونیسکو کے درمیان تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر
بیجنگ ()
چین کے صدر شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال میں یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے ازولے سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز
شی جن پھنگ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ چین اور یونیسکو کے درمیان تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے اور مشترکہ طور پر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران چین نے ہمیشہ یونیسکو کے کام کی حمایت کی ہے اور یونیسکو کے ساتھ مل کر عالمی امن کے تحفظ اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بہت سے مثبت کام کیے ہیں۔ دنیا رنگارنگ اور متنوع تہذیبوں سے مل کر بنی ہے اور چین دنیا کی قدیم ترین تاریخ اور ثقافت کے حامل ممالک میں سے ایک ہے۔
چین ثقافتی ورثہ کے تحفظ کی صلاحیت اور سطح کو مسلسل بہتر بنانے، مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلے، باہمی سیکھنے اور جامع تعاون کو فروغ دینے، عالمی امن کے قیام اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے یونیسکو کے ساتھ مزید قریبی تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔