اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات علی کو ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کر کے اکیڈمی کے ڈی جی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے۔
اس اجلاس کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ریٹائرڈ سیشن جج حیات علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبران نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اجلاس میں شرکت کی۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا آخری اجلاس نومبر 2019ء میں ہوا تھا۔