اہم خبریں

بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتِ عالیہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
مبینہ آڈیو لیک: بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی
بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرِ سماعت ہے، 18 ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسی عدالت میں مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیرِ التواء ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس زیرِ التواء ہے عدالت ایف آئی اے کے نوٹس کو معطل کرے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کو وائس میچنگ کے لیے آج تھانہ کوہسار میں طلب کر رکھا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker