کھیل

شاہد آفریدی کا بیٹی انشا کی رخصتی پر جذباتی پیغام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر جذباتی پیغام شیئرکردیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر شئیر کردیں۔
بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔شاہد آفریدی نے جو شعر شیئرکیے وہ یہ تھے۔
آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے رخصت بھی ہورہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے
ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے
شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے بیٹی کے لیے ایک باپ کے حقیقی احساسات قرار دیا۔
انشا آفریدی کی شادی گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی سے کراچی میں ہوئی جبکہ ولیمہ آج اسلام آباد میں ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker