پاکستان

سی ڈی اے مزدور یونین محنت کشوں کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے،چوہدری یٰسین

اسلام آباد (آئی پی ایس)سی بی اے کمیٹی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام 227سیکورٹی گارڈزکی ٹائم سکیل پروموشن کے تحت بنیادی سکیل نمبرآٹھ میں ترقی پانے کے حوالے سے پروگرام منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،آفتاب نذر،محمد سرفراز ملک،اسدمحمود،چوہدری ابرار،سید ضمیرشاہ،راجہ اجمل،چوہدری عمران،محمد نیاز،سید جلال شاہ سمیت سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے ترقی پانے والے تمام سیکورٹی گارڈزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر محنت کشوں کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے،ریفرنڈم کے دوران ملازمین نے ٹائم سکیل پروموشن کا مطالبہ کیا تھا جو کہ آج الحمد اللہ سی ڈی اے مزدور یونین نے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے ایک ہی آرڈر کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے 227سیکورٹی گارڈزکو اگلے سکیل BPS-08میں ترقی دلوائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مزدوروں کے دیگرمسائل جس میں بچوں کی بھرتی،ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ جیسے مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی نمائندہ سی بی اے یونین کے ساتھ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر مذاکرات کیے جائیں اور چارٹرآف ڈیمانڈ پر فوری عمل درآمد کروایا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے اورادارے کا صنعتی امن قائم رہ سکے،پروگرام کے اختتام پر مزدور یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سرفرازملک نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سیکورٹی گارڈزکو اگلے سکیل میں ترقی دلوانے پر اپنے قائد چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان اور سی ڈی اے انتظامیہ کا خصوصی طور پر شکریہ اداکیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker