لاہور(آئی پی ایس) اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ عورت کارڈ کا استعمال بہت آسان ہے۔
حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر مشہور ٹی وی میزبان عامر لیاقت مرحوم کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ واقعی عورت کارڈ کا استعمال بہت آسان ہے۔ مرد بھی انسان ہوتا ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ سے معافی مانگو اوراس دل سے بھی جس میں اللہ بستا ہے۔ مجھے میری محبت مل جائے وہ پھر سے میرا ہو جائے۔ آپ سے ہمیشہ دعاؤں کی درخواست ہے۔اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا مبہم پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد کسی کو ایک مرد کی عزت کا خیال نہیں ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ عزت صرف عورت کی ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے مرد کی بھی عزت ہوتی ہے۔عامر لیاقت تین شادیاں کی تھیں اور تینوں سے طلاق ہوچکی تھی۔ وہ جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے۔