صحت

کھجور کھائیں، صحت مند اور توانا رہیں

لندن (آئی پی ایس) انسان ہزاروں سال سے کھجور کھاتا رہا ہے اور اب بھی یہ مقبول ترین میوہ توانائی سے بھرپور غذا کے درجے پر موجود ہیں۔ ماہرین نے مزید تحقیق کرکے کھجور کے لاتعداد فوائد پیش کئے ہیں۔ یہ کئی امراض سے بچاتی ہے اور غذائی کمی کو پورا کرتی ہے۔

کھجور وٹامن کا خزانہ ہے جس میں کل چھ وٹامن پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن وٹامن بی ون (تھایامِن)، وٹامن بی ٹو (رائبوفلے وِن)، نائکوٹائنِک ایسڈ اور وٹامن اے بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ اس میں ریشے (فائبر) دار اجزا پائے جاتے ہیں جبکہ پوٹاشیئم ، میگنیشیئم، تانبہ، سیلینیئم اور دیگر اہم معدنیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کلوگوز اور فرکٹوز والی شکریات بھی موجود ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ کھجور فوری طورپرتوانائی پہنچاتی ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس بڑھاتی ہے۔ عربی اطبا نے اسی بنیاد پر اسے مکمل غذا بھی قرار دیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کی غذائی ماہر، ایلیسن ٹیپر کہتی ہیں کہ صبح کے وقت کھجور کھائیں تو اس سے پورے دن توانائی بحال رہتی ہے اور شکم سیری کا احساس موجود رہتا ہے۔

کھجوروں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار موجد ہوتی ہے جو خلوی سطح پر شکست اور خرابی کو روکتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈںٹس غذائیں ہمیں اندرونی سوزش (انفلیمیشن)، امراضِ قلب اور کینسر سے بھی بچاتی ہی۔

ایک قدرے پرانی تحقیق سے عیاں ہیں کہ کھجور میں پولی فینولز نامی اینٹٰی آکسیڈںٹس کیمیکل زیابیطس، اعصابی تنزلی اور سرطان سے محفوظ رہتے ہیں۔ پھر فائبر کی وجہ سے کھجور پورے نظامِ ہاضمہ کو قوی بناتی ہے۔

ڈاکٹر ایلیسن کے مطابق فائبر بدہضمی، گیس اور قبض کو ختم کرتی ہے اور غذا کو جزوبدن بنانے میں مدد دیتی ہے۔

اینٹی آکسیڈںٹس اور فائبر کی بنا پر کھجور دل کے لیے ایک مفید پھل ہے۔ کئی تحقیقات میں دیکھا گیا ہے کہ کھجور کھانے سے کولیسٹرول معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

ماہرِ غذائیات پروفیسر اینڈرسن ہائنز کے مطابق کھجور میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم دل کو توانا اور بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

پروفیسر اینڈرن ہائنز کہتی ہیں کہ خواتین مدتِ حمل میں کھجور کا زیادہ استعمال رکھیں۔ 2017 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کھجور کھانے سے بچے کی پیدائش کی تکلیف اور زچگی کا وقفہ کم ہوجاتا ہے۔ اس سے قبل 2014 کی ایک اور تحقیق بتاتی ہے کہ کھجورمیں شامل اجزا، بچے کی پیدائش کے وقت رحمِ مادر کے پٹھوں میں حرکات پیدا کرتے ہیں جس سے ولادت میں آسانی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کھجور اور چھوہارے کو چینی کا متبادل قرار دیا جائے اور یہ کئی کاموں میں بطور شکر استعمال ہوسکتی ہے۔ انہیں کیک، بسکٹ اور دیگر اجزا میں شامل کرکے قدرتی مٹھاس کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ کھجور کا گلاسیمکل انڈیکس بہت کم ہوتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker