کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن کے درمیان دوسرا ٹی 20آج ہوگا

کراچی ( آئی پی ایس)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں فلڈ لائٹ میچ کا آغاز شام ساڑھے 7 بجے ہوگا، تین میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں نے ہفتے کو آرام کیا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں پاک بھارت میچ دیکھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker