اہم خبریں

ایمان مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نےسابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایڈووکیٹ ایمان حاضر زینب مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے مقدمے میں ضمانت ہونے کی صورت میں ایمان مزاری کی دوبارہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نطر ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمے درج ہیں، پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہے۔ پٹشنر کی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سے متعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے یقینی بنائیں ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker