بین الاقوامی

چینی صدر کا سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کی ہر ممکن کوششیں کرنےپر زور

 

لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے، شی

بیجنگ ()
چین کے صوبہ سیچھوان کے لیانگ شان پریفیکچر کی جن یانگ کاؤنٹی میں شدید بارشوں کی وجہ سے اچانک سیلاب آیا ، جس کے نتیجے میں یان جیانگ ایکسپریس وے کے جے این 1 ٹینڈر سیکشن کے پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ کے کچھ اہلکار ہلاک اور لاپتہ ہوگئے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، ملک کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور ان کے اہل خانہ کو ہر طرح سے سہولت فراہم کی جائے۔ ریاستی کونسل کو جامع تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں سے قانون کے مطابق سنجیدگی سے نمٹنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ بھیجا جائے اور اس واقعے سے سبق سیکھتے ہوئے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker