چائنا میڈیا گروپ اور جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن میں تعاون و تبادلوں پر اتفاق
فریقین کا فٹ بال کلچر کو مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ ()
چین کے صدر شی جن پھنگ کی 15ویں برکس رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت اور ان کے جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے دوران دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مزید عملی جامہ پہنانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ اور جنوبی افریقہ افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن نے جوہانسبرگ میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے۔ فریقین نے فٹ بال کلچر کو مضبوط بنانے ،مسابقتی تبادلوں، مسابقتی نشریات اور مواد کے تعاون، اور اہلکاروں کے تبادلے پر وسیع تر اتفاق کیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شین ہائی شوانگ نے جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت کا تبادلہ کیا۔
شین ہائی شوانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چائنامیڈیا گروپ نے 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس، 2022 قطر ورلڈ کپ اور دیگر بڑے عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی نشریاتی امور کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ اب چائنا میڈیا گروپ اور جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن فٹ بال کو دوستی کی وراثت، تعاون کو گہرا کرنے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک میڈیم کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ہم مشترکہ طور پر فٹ بال کی ترقی اور چین اور جنوبی افریقہ میں فٹ بال کی ثقافت کے پھیلاؤ کو فروغ دیں گے اور فعال طور پر چین اور جنوبی افریقہ کے دوستانہ تعلقات کو اعلیٰ معیار، وسیع تر شعبوں اور گہرائی تک وسعت دیں گے۔