تجارت

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی درخواست کردی، نیپرا 30 اگست کو سماعت کریگا۔
بجلی صارفین پر ایک بار پھر بجلی گرائے جانے کی تیاری کرلی گئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، جس سے صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 30 اگست کو سماعت کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker