اہم خبریں

کم سن ملازمہ پر تشدد کا معاملہ: سول جج عاصم حفیظ او ایس ڈی بنادیے گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے الزامات میں گرفتار ملزمہ سومیہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو عوامی مفاد میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بنایا گیا ہے، اس ضمن میں انہیں 19 اگست تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق سول جج راولپنڈی میں او ایس ڈی رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ ہمک کی حدود میں واقع فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں رہائش پذیر سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ بی بی کے خلاف کم سن ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا تھا۔
وفاقی پولیس کے مطابق بچی کے مبینہ الزامات پر اس کے والد کی مدعیت میں درج مقدمہ میں حبس بے جا میں رکھنے سمیت تشدد سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker