بین الاقوامی

چین اور بھارت کا سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے پر اتفاق

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی اور بھارتی افواج نے مورڈو / چشولے میٹنگ پوائنٹ کے بھارت کی جانب ، فوجی کمانڈر سطح کی بات چیت کا 19 واں دور منعقد کیا ہے۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دونوں فریقوں نے چین بھارت سرحد کے مغربی حصے میں باقی مسائل کو حل کرنے کے لئے فعال ، تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی میں فریقین نے کھلے اور دور رس انداز میں تبادلہ خیال کیا اور فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے مواصلات اور مذاکرات کو برقرار رکھنے اور بقیہ معاملات کو جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے چین بھارت سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker