لاہور(آئی پی ایس)فاسٹ بولروہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
فاسٹ بولروہاب ریاض کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہنا ہےکہ ایک ناقابل یقین سفرکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونےکا فیصلہ کیا، پی سی بی،فیملی، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں کا سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وہاب ریاض نے لکھا کہ مینٹورز،ساتھیوں، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے سپورٹ کیا، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔