اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق بیوروکریٹ نوردراز خٹک کوخیبرپختونخواکی نئی نگران کابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا کے سابق بیوروکریٹ نور دراز خٹک کو خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق سینیئر سابق بیوروکریٹ نور دراز خٹک کو خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے رابطے شروع کر لیے گئے ہیں ۔نور دراز خٹک کو بہترین کارکردگی کی بناء پر نگران کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے اس حوالے سے سرکاری حکام نے رابطے بھی شروع کر لیے ہیں۔ واضح رہے سابق خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کو جانبداری جیسے الزامات کی بنیاد پر ہٹایا گیا ہے تاہم اب نئی نگران کابینہ سیاسی وابستگی نہ رکھنے اور سابق بیوروکریٹس کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker