لاہور(آئی پی ایس)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیرِ اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں اس حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان سے نگراں وزیرِ اعظم کا انتخاب خوش آئند ہے، آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا۔انہوں نے کہا کہ اُمید ہے انوار الحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، دعاگو ہوں کہ نگراں وزیرِ اعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ راجا ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی، انوار الحق کاکڑ پڑھے لکھے اور محبِ وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف سے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہمکنار کیا اُمید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا۔ ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔
Related Articles
چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم
جمعرات, 6 فروری, 2025
صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور
جمعرات, 6 فروری, 2025
حضرت امام حسین ؑاور حضرت عباس بن ؑکے جشن ولادت کی تقریب حاجی فاضل عباس صالح العوز کی سربراہی میں 7رکنی وفد کی شرکت
جمعرات, 6 فروری, 2025
چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی ’’پیس 2025 ‘میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا
جمعرات, 6 فروری, 2025