پاکستاناہم خبریں

سپریم کورٹ: اسلامیہ یونیورسٹی کی مبینہ ویڈیوز کو پبلک نہ کیا جائے، درخواست دائر

اسلام آباد(آئی پی ایس)بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیوز اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پنجاب حکومت کے جوڈیشل کمیشن کو پولیس تحقیقات مکمل ہونے تک کام سے روکا جائے اور مبینہ ویڈیوز کو پبلک نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے اپنی درخواست میں یہ استدعابھی کی ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر آئی جی پنجاب سمیت کسی تحقیقاتی افسر کا تبادلہ نہ کیا جائے اور پولیس اور ایف آئی اے کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اجازت کے بغیر واقعہ سے متعلق تفصیلات کسی سیاسی شخصیت کو فراہم نہ کی جائیں۔ مبینہ ویڈیو کلپس غیر متعلقہ افراد پبلک کر رہے ہیں انہیں ویڈیوز شیئر کرنے سے روکا جائے تاکہ طلبا کو بلیک میل نہ کیا جا سکے۔ طلبا کی غیر اخلاقی مبینہ ویڈیوز شیئر کیے جانے سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے وفاق، پنجاب حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker