
اسلام آباد (آئی پی ایس)چین نے چھ ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کے لئے نیا سفیر نامزد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے لئےچین کے نئے سفیر جلد عہدہ سنبھالیں گے، نامزد سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کی وزارت خارجہ کے سینئر افسر اور قابل سفارتکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں متعین سابق سفیر نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے پاکستان میں مستقل چینی سفیر کا عہدہ خالی تھا، پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئی بطور قائم مقام سفیر امور سنبھال رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چین کے لئے نامزد پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی ستمبر میں بیجنگ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔