اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بھارتی جارحانہ بیان بازی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے : پاکستان

اسلام آباد (آئی پی ایس) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحانہ بیان بازی علاقائی امن اور استحکام کے لئےخطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیان میں لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی تیاری کا کہا گیا ہے، ہم بھارت کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ جارحانہ بیان بازی علاقائی امن واستحکام کے لئے خطرہ ہے اور ایسے بیانات جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک ماحول کو غیرمستحکم کریں گے، بھارت کی جانب سے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیانات پہلا موقع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور انتخابی نتائج حاصل کرنے کے لئے ایسی بیان بازی کا رواج ختم کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بین الاقومی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، ہندوستان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ شان و شوکت کے دعوؤں کےبجاے ان قراردادوں کو دیانتداری سے نافذ کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker