فن و فنکار

اداکار شادی میں جانے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟ سونیا حسین کا انکشاف

لاہور(آئی پی ایس )پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار شادی میں جانے کے پیسے لیتے ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے سوال کیا کہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ سلیبر ٹیز کو شادیوں میں شرکت کے پیسے ملتے ہیں؟کیا یہ سچ ہے؟

 

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایسی شادیوں میں سلیبرٹیز کو دُولہا دُلہن کا دوست بن کر تصویر کھنچوانی ہوتی ہے اور شوبز شخصیات ان شادیوں میں شرکت کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔

اداکارہ نےمزید بتایا کہ وہ اب تک ایسی کسی شادی میں شریک نہیں ہوئیں کیو نکہ انہیں بغیر کسی کو جانے پہنچانے کہیں کسی تقریب میں شرکت کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker