کھیل

چین ، چھنگ دو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے "ایتھلیٹس ویلج” کا افتتاح

چین، چھنگ دو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے "ایتھلیٹس ویلج” کا افتتاح

ایتھلیٹس ولیج میں دنیا بھر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،رپورٹ

بیجنگ ()
چھنگ دو میں 31 ویں سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے ایتھلیٹس ویلج کے افتتاح اور چینی وفد کی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔اتوار کے روز
چینی وفد کی 13 کھیلوں کی ٹیموں بشمول تائیکوانڈو، مارشل آرٹس، جوڈو، ٹینس، ٹیبل ٹینس، تیر اندازی، تیراکی، غوطہ خوری، مردوں کی واٹر پولو، ٹریک اینڈ فیلڈ، مردوں کے باسکٹ بال، خواتین کے باسکٹ بال اور ریتھمک جمناسٹک کے 300 سے زائد ارکان کامیابی کے ساتھ ایتھلیٹس ویلج منتقل ہو چکے ہیں۔
ایتھلیٹس ولیج میں دنیا بھر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور یہاں خود کار بسوں اور جدید ترین مصنوعی ذہانت سے آراستہ مشینز جیسی تکنیکی سہولیات بھی میسر ہیں۔ اس کے ساتھ ولیج میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے نوجوان رابطہ سازی میں اضافہ کر سکیں اور دوستی کو فروغ دے سکیں، جس سے مختلف وفود کے نوجوان دوستوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور باہمی استفادے کو فروغ ملے گا۔
چھنگ دو 31 ویں سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گی ، جس میں مجموعی طور پر 18 کھیلوں کے 269 ذیلی ایونٹس منعقد ہوں گے۔اسی دوران تعلیمی سرگرمیاں جیسے ایف آئی ایس یو ورلڈ اکیڈمک کانفرنس اور مختلف ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، اور دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے کالج ایتھلیٹس کے مابین تبادلوں کو مزید فروغ دیاجائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker