بین الاقوامی

شمالی کوریا نے نئے تجربے کے دوران متعدد کروز میزائل فائر کردئیے

سیول (آئی پی ایس)جنوبی کوریا کے چیف آف آرمی اسٹاف نے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے کروز میزائل جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں سمندر کی جانب فائر کئے۔

نئے تجربوں کے بارے میں امریکا سے رابطے میں ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا نے بدھ کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 میزائل فائر کیے تھے۔ میزائل تجربہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے نواحی علاقے سے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکا کی جوہری آبدوز جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسن پہنچ گئی ہے۔ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو امریکی جوہری آبدوز کی خطے میں آمد پر احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker