فن و فنکار

میشا کیخلاف ہتک عزت کیس : علی ظفر کے وکلاء سے جواب طلب

لاہور (آئی پی ایس)گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں عدالت نے علی ظفر کے وکلاء سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور کے سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر علی ظفر کے وکلاء سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

میشا شفیع کے وکلاء نے میشا شفیع کا مزید بیان قلمبند کروانے کی استدعا کی ہے۔ میشا شفیع کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہوچکی ہے۔ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراساں کے الزامات عائد کرنے پرمیشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker