اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کو قدرت نے لازوال تحفوں سے نوازا ہے : وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے لازوال تحفوں سے نوازا ہے، برف پوش پہاڑوں سے لے کر خوبصورت ساحل ان قدرتی تحفوں میں شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان کے ’’سپت بیچ‘‘ کی دل کو موہ لینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی نظارو ں سے ہم آہنگ ہونے والوں کےلئے یہ مقامات اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرت کے ان لامحدود تحفوں میں سے ایک تحفہ بلوچستان کا یہ منفردساحل ہے جو ایک حقیقی معجزہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker