اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا صدر مملکت کو فون ، خیریت دریافت کی

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مزاج پرسی کیلئے فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے آپ کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فون کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ اداکیا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker