اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کارکنان کو جیل بھرو کہنے والا خود ضمانت کرواتا پھرتا ہے: بلال کیانی

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کارکنان کو جیل بھرو کہنے والا خود ضمانت کرواتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور ہم نے آئینی طریقے سے غیر آئینی وزیراعظم کو ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص مسلسل قوم سے جھوٹ بولتا رہا جس نے اپنی سیاست کے لئے ریاست داؤ پر لگایا، البتہ اس شخص کو لانے کے لئے بھی آئین توڑا گیا تھا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سائفر بھی اس شخص کی آئین توڑنے کی کڑی تھی، سابق وزیراعظم کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے، یہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں۔

بلاول اختر کیانی نے کہا کہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی اور اسی روز ہی سائفر آیا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتا دیکھ کر 30 مارچ کو سائفر لہرایا گیا، اس جھوٹ کی تصدیق اعظم خان بھی کر چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker