بین الاقوامی

مودی سرکارکو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کی 26 جماعتوں کا اتحاد

نئی دہلی (آئی پی ایس) بھارت میں مودی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے حزب اختلاف کی 26 جماعتوں نے اتحاد بنالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی 26 جماعتوں نے مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ٹکر دینے کیلئے اتحاد کا اعلان کیا ہے جس کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس (انڈیا) رکھا گیا ہے۔

اتحادی جماعتوں میں کانگرس، عام آدمی پارٹی، جنتا دل،شیوسینا،سماج وادی پارٹی،نیشنل کانفرنس، پیپلزڈیموکریٹک پارٹی،کیمونسٹ پارٹی،سوشلسٹ پارٹی اورآل انڈیا مسلم لیگ و دیگر شامل ہیں۔

بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے اس اتحاد کا نعرہ "جیتے گا بھارت” ہے، اس حوالے سے ان تمام جماعتوں کی ایک بڑی میٹنگ منگل کے روز بنگلورو میں ہوئی جہاں اتحاد کا اعلان کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان 26 جماعتوں نے 2019 میں لوک سبھا کے الیکشن میں 134 نشستیں حاصل کی تھیں اور مجموعی طور پر 35 فیصد ووٹ لیے تھے۔

اس اتحاد کے اعلان کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ آئیے ہمیں نیشنل ڈیولپمنٹ الاؤنس (این ڈی اے) کو چیلنج کرتے ہیں، کیا کوئی ہے جو ’انڈیا‘ کو چیلنج کرے؟

اس موقع پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مودی بمقابلہ انڈیا ہوگا جس میں انڈیا میدان مار لےگا۔

انتخابی اتحاد کامقصد مودی سرکار کے اقتدارکے دوران انسانی حقوق اورجمہوریت کی پامالیوں کوختم کرنا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker