اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار : فیصلہ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلہ کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت خواجہ حارث نے کہا کہ اس عدالت کی جانب سے باقاعدہ سوالات اٹھائے گئے، الیکشن کمیشن کے وکیل کو ان سوالات پر دلائل دینے تھے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے سوا 3 گھنٹے تک دلائل د ئیے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے پہلے 3 سوالات کے علاوہ دیگر پر دلائل ہی نہیں دیے، ٹرائل کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل کے 15 منٹ بعد فیصلہ سنا دیا۔

خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے جج اپنا مائنڈ ظاہر کرچکے ہیں، اس معاملے کو ٹرائل کورٹ کو بھیجنا ہے تو کسی اور جج کو بھیجا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker