کراچی (آئی پی ایس)پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل نے انڈسٹری میں تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
شجاع اسد نے ایک میگزین کی جانب سے یوٹیوب شو میں بطور مہمان مدعو تھے جہاں انہوں نے مختلف پروڈکشن ہاؤسز کے آڈیشنز کے دوران اپنے غیرمعمولی دانتوں کی وجہ سے ذلت اٹھانے کا ذکر کیا۔
اداکار نے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں آڈیشن کے لیے جاتا تھا جہاں ٹیم ممبرز مجھے کہتے تھے کہ تمہارے دانت ٹھیک نہیں ہیں اور اچھے نہیں لگتے۔ ڈرامہ ٹیم کے ملازمین میرے منہ پر ایسے جملے کستے تھے اور اس وجہ سے وہ مجھے نظر انداز کرتے تھے اور دوسرے اداکاروں کا احترام کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے ایسے دور سے گزرنا پڑا جبکہ میں موٹا بھی تھا۔ میرا وزن کم ہوا پھر میں نے دانتوں میں بریسز بھی لگائے اور اس وجہ سے میں مسکرا بھی نہیں سکتا تھا۔ ایسی کئی چیزیں ہیں جس کے بارے میں میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔