کولمبو(آئی پی ایس)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے 54 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جب کہ پہلے سیشن کا بھی اختتام ہوچکا ہے۔
سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں 65 رنز سکور کئےہیں،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
گال میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور بابر کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
پہلے سیشن کے دوران شاہین نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔
شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیرئیر میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔
سری لنکن محکمہ موسمیات کی جانب سے گال ٹیسٹ کے دوران پانچوں دن بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
آج کے میچ کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کا 24- 2023انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہوجائے گا جو خاصا مصروف اور چیلنجنگ ہے۔
گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔
اس انٹرنیشنل سیزن میں پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچوں کے علاوہ ایشیاکپ، کرکٹ ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔