ملتان (آئی پی ایس) ضلع ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں تصویر بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق لڑکی کی عمر 12 سے 14 سال ہے، وہ دریا کے قریب کھڑے ہوکر تصویر بنا رہی تھی کہ پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگری۔
واقعےکے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار طلب کر لئے گئے ہیں جو کہ لڑکی کی تلاش کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔